26 مئی 2013 - 19:30
بیروت پر راکٹ حملے صہیونی ریاست کو فایدہ پہنچانے کے لیے کیے گئے

حزب الله لبنان کے ایک سرکردہ رکن نے کہا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے ضاحیہ پر راکٹ حملے شام اور عراق میں جاری دہشت گردی کا حصہ ہیں جو اسرائیل کے مقاصد کی تکمیل کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

ابنا: حزب اللہ کے ايک عہديدار نے کہا ہے کہ بيروت کے علاقے ضاحيہ پر راکٹ    حملہ صہیونی ریاست کے اہداف کے تحت کيا گيا ہے
 
حزب اللہ کي مجلس عاملہ کے نائب سربراہ نبيل قاؤق نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے بيروت پر راکٹ سے حملہ کيا ہے   ان کا مقصد مزاحمت پر دباؤ ڈالنا اور اس کو خوفزدہ کرنا ہے
 
حزب الله کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب صدرشیخ نبیل قاووق نے کہا کہ جن لوگوں نے جنوبی بیروت کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا ہے اور جو اسلامی مزاحمت کو خوفزدہ کرنا چاہتے ہیں وہ اپنے مقصد میں شکست کھا چکے ہیں، اس لیے کہ کو‏ئی بھی اسلامی مزاحمت کو بلیک میل نہیں کر سکتا۔
 
واضح ہو کہ اتوار کو جنوبی بیروت میں دو راکٹ آکر گرے، اس حملے میں 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
  قاووق نے کہا کہ یہ راکٹ حملے بغداد سے دمشق اور قصیر تلک جاری دہشت گردی کے سلسلے کی کڑی ہیں، اور ان کا مقصد صرف امریکہ اور صہیونی ریاست کو فایدہ پہنچانا ہے۔  
 
انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست اور اس کے ايجنڈوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ حزب اللہ  نہ خوفزدہ ہوسکتي ہے اور نہ ہي کسي دباؤ ميں آسکتي ہے -  انہوں نے کہا کہ اتوار کو ہونے والا حملہ،  بغداد، دمشق ، القصير اور ضاحيہ تک دہشتگردي کي ايک زنجير کي نشاندہي کرتا ہے اور ان دہشتگردوں کا مقصد ايک ہے اور وہ امريکي اور اسرائيلي مفادات کا تحفظ ہے - انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کسي بھي طاقت کو چاہے وہ داخلي ہو يا بيروني، اس بات کي اجازت نہيں دے گي کہ تحريک مزاحمت کو کمزور کرسکے -
.....
/169